• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کو ’وباؤں سے نمٹنے کے قابل بنانے‘ کے معاہدے کی تجویز

دنیا کو ’وباؤں سے نمٹنے کے قابل بنانے‘ کے معاہدے کی تجویز

دنیا کو مستقبل میں کورونا وائرس جیسی وباؤں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور 23 ممالک کے سربراہان نے منگل کو ایک بین الاقوامی معاہدہ تشکیل دینےکی تجویز کی حمایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویکسین تک دنیا بھر کے افراد کی رسائی، ادویات کی فراہمی، اور وبا کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانے سے متعلق اس معاہدے کی تجویز یورپی یونین کے سربراہان کے چیئرمین چارلس میشل نے گذشتہ سال نومبر میں جی 20 کے ایک اجلاس میں پیش کی تھی۔

منگل کو اس معاہدے کی تجویز کو فجی، پرتگال، رومانیہ، برطانیہ، روانڈا، کینیا، فرانس، جرمنی، یونان، کوریا، چلی، کوسٹا ریکا، البانیہ، جنوبی افریقہ، ٹرینیڈاد اور ٹوباگو، نیدرلینڈز، تیونس، سپین، سینیگال، ناروے، سربیا، انڈونیشیا اور یوکرین کے رہنماؤں کی باقاعدہ حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

ان رہنماؤں نے بڑے اخبارات میں اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’آئندہ بھی دیگر وبائیں اور صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوئی بھی حکومت اس خطرے سے تنہا نہیں نمٹ سکتی۔‘

معاہدے کے خیال کی پیشکش یورپی یونین کے سربراہان کے چیئرمین چارلس میشل نے گذشتہ سال نومبر میں جی 20 کے ایک اجلاس میں کی تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ایسے معاہدے کا اصل مقصد بہتر الرٹ سسٹم، ڈیٹا شیئرنگ، تحقیق اور ویکسین کی تیاری و فروخت، ادویات کی فراہمی، اور حفاظتی سامان کے ذریعے دنیا کو مستقبل میں کسی بھی وبا سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

معاہدے میں یہ بھی کہا گیا کہ انسانوں، جانوروں اور اس سیارے کی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

‘ہمیں یقین ہے کہ قوموں اور بین الااقوامی اداروں کے سربراہان کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا کووڈ-19 کی وبا سے سبق حاصل کرے۔’

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply