جرمن سفیر پاکستانی حجام سے متاثر

کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت کے رنگوں اور یہاں کے رہن سہن کو بہت پسند کرتے ہیں ایسے میں وہ سڑک پر بیٹھے حجام سے بال کٹوا کر اسے سے بے حد متاثر بھی ہوئے۔ حال ہی میں مارٹن کوبلر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک فٹ پاتھ پر موجود حجام محمد سے اپنے بال بھی کٹوائے۔ انہوں نے بال کٹواتے وقت تصاویر بنوائیں اور ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ٹوئٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے لکھا کہ کراچی کی گلیوں میں بال کٹوائے!! حجام محمد سے مل کر اچھا لگا، وہ یہ کام کر کے اپنی بیوی اور 6 بچوں کی کفالت کرتا ہے، امید کرتا ہوں اپنے اگلے دورے پر اس سے پھر سے ملاقات ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply