• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں و میٹنگز میں شمولیت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین پر پابندی گورنمنٹ سروس سرونٹ کنڈکٹ رول کے تحت لگائی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین پر پابندی یونین کونسلز کے چئیرمینز کی ایما پر عملے کی سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے پر لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply