• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم مانسہر ہ پہنچ گئی،آج گرفتاری متوقع

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم مانسہر ہ پہنچ گئی،آج گرفتاری متوقع

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم مانسہر ہ پہنچ گئی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔نیب ذارائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف پولیس کے تعاون سے مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ ان کی گرفتاری آج (اتوار کو) ہی متوقع ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سا بق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرمانسہرہ میں موجود ہیں اور اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے لئے وہ مختلف علاقوں میں ووٹ مانگنے کا کام کر رہے ہیں جبکہ کیپٹن (ر)صفدرکی مرکزی الیکشن آفس پر بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد کیپٹن (ر)صفدر نے اپنی قانونی ٹیم سے گرفتاری دینے کے حوالے سے مشاورت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply