• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’ہفتے میں 3 مرتبہ برگر کھانے والوں کو یہ خطرناک بیماری ہوجاتی ہے‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

’ہفتے میں 3 مرتبہ برگر کھانے والوں کو یہ خطرناک بیماری ہوجاتی ہے‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

آج کی نسل فاسٹ فوڈ کی بے حد شوقین ہے اور برگر تو بہت سوں کو مرغوب ہے لیکن چینی سائنسدانوں نے ان کے متعلق اب ایسی تنبیہ جاری کر دی ہے کہ سن کر کوئی برگر کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں تین بار برگرکھاتے ہیں انہیں دمے کا عارضہ لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برگر سانس کی نالی میں انفلیمیشن کا سبب بنتے ہیںجو انجام کار دمے کی صورت اختیار کر جاتی ہے اورجو لوگ پہلے سے دمے کا شکار ہوں برگر ان کے مرض کی شدت کو بہت بڑھا دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق سیچوآن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں دمے اور فاسٹ فوڈ کے درمیان تعلق پر ہونے والی 16سٹڈیز کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے والوں کو دمہ ہی نہیں بلکہ جلدی خارش، ناک بہنے، ناک میں سوزش ہونے، چھینکیں آنے اور کئی طرح کی الرجی سمیت دیگر کئی عارضے لاحق ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”فاسٹ فوڈ میں مقوی غذائی اجزاءکی کمی ہوتی ہے جو انفلیمیشن کا سبب بنتی ہے۔اگر فاسٹ فوڈ باسی ہو تو یہ اور بھی زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے۔“

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply