• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برمش بلوچ کو انصاف فراہم کیا جائے :کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

برمش بلوچ کو انصاف فراہم کیا جائے :کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

برمش بلوچ کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (CPP) اور پارٹی کے عوامی محاذوں کا کل کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجات کی حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان

حیدر آباد ( پ ر) “کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان” اور اس کے محاذ سندھ ہاری کمیٹی ،” ڈیمو کریٹک  سٹوڈنٹ فیڈریشن”(DSF) ،اورڈیمو کریٹک یوتھ فرنٹ(DYF) بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں نام نہاد ڈیتھ  سکواڈ کے اہلکاروں کے ہاتھوں ڈنک کے علاقے میں دوران ڈکیتی ملک ناز نامی بلوچ خاتون کے بہیمانہ قتل اور ان کی کم سن بچی برمش بلوچ کے زخمی ہونے کی نا صرف سخت مذمت کرتے ہیں بلکہ اس سلسلے میں بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجات اور مطالبات کی تائید وحمایت کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات بلوچستان میں ریاستی بیانیے کے مقابل سیاسی بیانیہ رکھنے والے سیاسی ، سماجی و ادبی کارکنوں، دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ، مسخ شدہ لاشوں اور جبری گمشدگیوں کے سلسلے کی کڑیوں میں سے ہے جس کے ذریعے عام بلوچ عوام میں مزید خوف وہراس اور عدم تحفظ پیدا کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سلسلے میں دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجات کے علاوہ کل بتاریخ 5جون، بروز جمعہ ، بوقت سہہ پہر 3:00 بجے ،بمقام کراچی پریس کلب پر”برمش یکجہتی کمیٹی “ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ،سندھ ہاری کمیٹی ، ڈیمو کریٹک  سٹوڈنٹ فیڈریشن ،اورڈیمو کریٹک یوتھ فرنٹ کے کامریڈز/ہمدرد بھرپور شرکت کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی ،وسائل کی لوٹ کھسوٹ ،عوام کی جان ومال سے کھلواڑکے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے ۔
ہم ملک بھر کے باضمیر عوام، انقلابی، ترقی پسند، وطن پرست، جمہوریت پسند اور عوام دوست ساتھیوں سے بھی ان احتجاجات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں.
جاری کردہ : مرکزی سیکریٹریٹ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (CPP)
⁦‬

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply