• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجلی، پیاز، ٹماٹر، پھل، سبزیاں، چائے، فیول، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ مزید ہو گئی

بجلی، پیاز، ٹماٹر، پھل، سبزیاں، چائے، فیول، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ مزید ہو گئی

اسلام آباد: ایک ماہ کے دوران بجلی، پیاز، ٹماٹر، پھل، چائے، سبزیاں، فیول، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں

وفاقی ادارہ شماریات نے یہ بات اپنی جاری کردہ ماہانہ جائزہ رپورٹ میں بتائی ہے جس کے تحت گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہوگئی ہے۔

جائزہ رپورٹ کے تحت ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 4.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 25.49 فیصد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے تحت صرف چار ماہ کے دوران شہروں میں مہنگائی میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیہاتوں میں مہنگائی 27.8 فیصد ہوگئی۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں بجلی 89.5 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ پیاز 67.73 اور ٹماٹر 40.7 فیصد مہنگے ہوگئے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران پھل 10.98 فیصد، چائے 9.8 اور سبزیاں 9.5 فیصد مزید مہنگی ہوگئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ کے تحت سالانہ بنیادوں پر بجلی 24.95 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ ٹماٹر 219.3 فیصد، پیاز 165.6 فیصد، موٹر فیول64.8 فیصد، اسٹیشنری 44.5 فیصد اورٹرانسپورٹ41 فیصد مہنگی ہو گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply