چھ سالہ بچہ جسے تمام ممالک کے نام ترتیب وار یاد ہیں

ونی پیگ، مینی ٹوبا: چھ سالہ میڈن لینڈیشو حیرت انگیز حافظے کے مالک ہیں جنہیں دینا کے ہر ملک کا نام یاد ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر وہ ان ممالک کے ناموں کو انگریزی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بیان کرتے ہیں یعنی پہلے اے، پھر بی، اور پھر سی وغیرہ سے شروع ہونے والے ممالک کے نام بتاتے چلے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نہ صرف میڈن بہت ذہین ہیں بلکہ ان کا حافظہ بھی بے مثال ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وہ ابھی کے جی میں پڑھتے ہیں۔ ان کی چھٹی سالگرہ پر ان کی دادی نے عالمی نقشوں پر مبنی ایک گلوب تحفے میں دیا جس کے بعد میڈن نے ہر ملک کا نام اس کے جھنڈے کے حوالے سے یاد کرلیا۔

میڈن کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب ان کی والدہ کرسٹی لینڈیشو نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنیا کے تمام ممالک کے نام ردیف وار بیان کرتے ہیں۔ میڈن نے اس ویڈیو میں ممالک کی فہرست کو افغانستان سے شروع کیا اور زمبابوے پر جاکر ٹھہرے۔

ان کی والدہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے اور اس کےلیے ویڈیو ثبوت حاضر ہے۔ اگر کسی کو شبہ ہے کہ میرا بچہ کسی قابل نہیں تو کے جی میں پڑھنے والے اس بچے کی ویڈیو ضرور دیکھی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

والدہ کے مطابق تین سال کی عمر میں اس کی صلاحیتیں سامنے آنے لگیں اور وہ یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کے الفاظ دوہرانے لگے۔ میڈن نے پہلے ایک گانے ’کنٹریز آف دی ورلڈ‘ کو یاد کیا جس میں سارے ممالک کے نام تھے۔ تاہم اس کے بعد اس نے اے بی سی کے لحاظ سے دنیا کے ہر ملک کا نام یاد کرلیا اور اب گانے کے بغیر ہی ممالک کے نام بیان کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply