• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان میں سکھ کمیونٹی پر خود کش حملہ،19 افراد ہلاک

افغانستان میں سکھ کمیونٹی پر خود کش حملہ،19 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکھوں کی آبادی پر خود کش حملے میں 10 سکھ باشندوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں ہونے والے خود کش حملے میں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ ہوتے ہی سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اداروں نے  زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملہ گورنر ہاؤس کے نزدیک ہوا ۔ صوبائی گورنر عطا اللہ خوگیانی نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خود کش تھا، تاہم انہوں نے حملے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ اطلاعات ہیں کہ سکھوں کا ایک گروپ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جارہا تھا جو اس وقت صوبے کے دورے پر تھے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں رہنے والے سکھوں پر ہونے والا یہ حملہ گزشتہ کئی دہائیوں کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply