ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ڈالر 202 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید مضوبط ہو گئی۔انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قدر 58 پیسے بڑھ گئی۔

ڈالر کی قیمت 202 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز ایک ڈالر 201 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط نہ ملنے کے باعث پاکستانی کرنسی دباو کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے تک اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوحہ مذاکرات پر آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق تیئس مئی کو شرح سود میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن گزشتہ مذاکرات میں طے پانے والے معاملات سے انحراف کیا گیا۔

فروری میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ پیٹرولیم اور بجلی کی سبسڈیز کا خاتمہ کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ میکرو اکنامک استحکام پاکستانی عوام کے حق میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply