• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان سجاد احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی فوجیوں نے سجاد احمد کو گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے علاقے تھموانہ  میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ شہید کو اپنے آبائی علاقے گنڈ گوگل ہنڈواڑہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کا جسد خاکی جونہی گھر لایا گیا تو ارد گرد کے علاقوں سے ہزاروں لوگ شدید بارش کے باوجود شہید نوجوان کے گھر امڈ آئے اور نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ لوگوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔دریں اثنا گزشتہ روز محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دسویں جماعت کے طالب علم فیضان احمد کو پلوامہ کے علاقے گوسانندلدھومیںاس کے  آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ علاقے کے عید گاہ میں ادا کی جانے والی شہید کی نماز جنازہ میں بارش کے باوجود ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ  بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باعث نماز جنازہ متعدد مرتبہ ادا کی گئی۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *