گنے کا جوس پینے کے 8 فوائد

گرمی کے چلچلاتے دن آچکے ہیں، ایسے میں ہمیں چاہیئے کہ اس شدید موسم سے بچنے کے لئے اپنی خوراک کو تبدیل کریں اور ایسی چیزوں کا استعمال کریں جو آپ کی صحت کیلئے اس موسم کے مطابق فائدت مند ہو۔

گنے کا رس مختلف غذائی اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے،  جو ہماری عمومی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو گنا کے رس کے چند اہم فوائد بتا رہےہیں۔

٭گنے کا رس آپ کے جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور گرمی کے اس چلچلاتے موسم میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

٭جسم میں الیکٹرولائٹ کی کارگردگی کو برقرار رکھنے کیلئے گنا آپ کیلئے بےحد مفید ہے۔ گرمیوں میں گنے کا رس پینے سے  جگر کا عمل بہتر ہوجاتا ہے اور پیٹ کی بیماری سے آپ محفوظ رہتے ہیں۔

٭گنے میں کیلشیئم، میگنیشیم، پوٹاشئیم اور آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے کینسر جیسی بیماری کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

٭اس کے علاوہ گنا کا رس پینے سے ہضمہ کا عمل بھی بہتر ہوجاتا ہے اور روزمرہ میں کھائی جانے والی خوراک باآسانی ہضم ہوجاتی ہے۔

٭ذیابطیس کے مرض کیلئے  بھی گنے کا رس بےحد مفید ہے۔ گنے میں موجود قدرتی میتھاس میں گلائی سیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے خون میں گلوکوس لیول کی سطح مناسب رہتی ہے۔

٭گردے کی صحت کیلئے بھی گنے کا رس مفید سمجھا جاتا ہے۔ گنے کے رس میں اسی میٹھاس موجود ہوتی ہے جس میں کیلوسٹرول ، سوڈیم  اور چکنائی کی مقدار دوسری متھاس  کے مقابلے کم پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے گردے کی صحت پر منفی اثرات پیدا نہیں ہوتے۔

٭بچپن میں بچوں کو گنے کی چھوٹی ڈنڈی دی جاتی ہے کیونکہ جب بچے بڑے ہوتے ہیں تو ان کی ہڈیاں مضبوط ہونا بےحد ضروری ہوتی ہیں اور گنے میں موجود کیلشیئم آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

٭گنے کے رس کے فائدے صرف جسم تک ہی محدود نہیں ہوتے بلکہ گنےکے رس میں ایسے نیوٹریشن موجود ہوتے ہیں جودانت کو سڑنے سے بچاتے ہیں اور اس  پینے کے بعد سانس لیتے ہوئے منہ سے بدبو بھی نہیں آتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply