جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے

عام انتخابات کے لیے تین مراحل طے کرلیے گئے اور اب اگلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ایسے امیدوار جن کے نامزدگی فارمز منظور ہوچکے ہیں وہ آج ہی اپنے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں گے۔

ملتان سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق جاوید ہاشمی نے این اے 155 اور این اے 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی اور کل انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔

انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور 24 جولائی کو وقفے کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہوگی۔

پولنگ کے لیے انتہائی سخت اقدامات کیے جائیں گے اور فوج کی نگرانی میں پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ انتخابی عمل کے لیے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا اور تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply