• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بختاور کا بینظیر پر بننے والی فلم کی ٹیم کیخلاف ایکشن کا اعلان

بختاور کا بینظیر پر بننے والی فلم کی ٹیم کیخلاف ایکشن کا اعلان

پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پر چھاگئی تھی۔ مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر پیش کرنے کے لئے بالکل صحیح اداکارہ ہیں، تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اور فلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے ٹویٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھایا ہے۔ بختاوربھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ان کے وارث اور بچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی، یہ ہمارے لئے بالکل بھی قابل قبول نہیں  اور ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کی والدہ محترمہ کی زندگی پر بننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اور دعائوں کے بغیر آگے نہیں بڑھایا جائے گا، مجھے یقین ہے ہماری ٹیم پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے سے پہلے آپ سے رابطہ ضرور کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایک فلم سے ہٹ کر بطور اداکارہ میں اپنی آئیڈیل (بے نظیر بھٹو) کے بارے میں تحقیق کر رہی ہوں، میں ایک دن آپ سے ملنا چاہوں گی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply