• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا

چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور مختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس عدالت نمبر 3 میں پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لیکر ٹیبل پر پھینک دیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کر آیا کریں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسز سنیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسز سنیں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا توانصاف کیسے دیا جائے گا۔ سندھ اور پاکستانی کس جانب جارہا ہے، مسنگ پرسن کیسز پر آپ کیا کررہے ہیں، کیسزجلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے جسٹس بارمیں وکلا سے ملاقاتیں کی اورکہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں جس میں آپ بھی کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے چانڈ کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ابتر حالت پر ایم ایس پر برہمی کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ کے چانڈ کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کے آئی سی یو، یورولوجی وارڈ سمیت لیبارٹری کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس نے ایم ایس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ہسپتال میں سائلین بھی سکیورٹی حصار توڑ کر چیف جسٹس کے سامنے پہنچ گئے اور مسائل بیان کئے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چانڈ کا پل پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔  احتجاج کرنے والے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے بھٹو ریفرنس کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کو عدالتی قتل قرار دیا جائے اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتل آزاد کیوں ہیں جس کا چیف جسٹس نوٹس لیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply