چیف ایڈیٹر ہوا بلیک میل۔۔ مکالمہ ایکسکلیسو

مکالمہ کو خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق ایک قومی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر آج کل انتہائی مشکل میں ہیں اور بلیک میلنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ذرائع نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پہ بتایا کہ ایک خاتون مصنفہ نے مذکورہ چیف ایڈیٹر سے روابط بنائے اور انکی “جنسی کج رویوں” پہ مبنی گفتگو کو ریکارڈ کر لیا۔ بعد ازاں اس گفتگو کو مذکورہ چیف ایڈیٹر کو بلیک میل کرنے کے لئیے  استعمال کیا گیا اور وہ چیف ایڈیٹر اب تک لاکھوں روپے کی ادائیگی کر چکے ہیں۔

ذرائع نے مزید چونکا دینے والے انکشاف کرتے ہوے بتایا کہ خاتون ایک ریکٹ کا حصہ ہے اور ریکٹ کا سرغنہ ایک آنلائن ویب سائیٹ سے منسلک ہے۔ اسی ریکٹ نے مذکورہ خاتون کو بطور “ابھرتی ہوئی مصنفہ” متعارف کروایا اور پروموٹ کیا۔ بعد ازاں خاتون کو مختلف صحافیوں اور شخصیات سے متعارف کرایا گیا اور خاتون نے کچھ سے قریبی تعلقات قائم کر لئیے۔ ان ہی تعلقات کو استعمال کرتے ہوے خاتون نے کچھ لوگوں کی جنسی آڈیوز اور وڈیوز بنا لیں اور اب یہ ریکٹ ان لوگوں سے ماہانہ لاکھوں روپے سمیٹ رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گو شخصیات خاتون سے تو واقف ہیں اور اپنی سماجی حیثیت بچانے کے لیے مسلسل بلیک میل ہو رہی ہیں مگر انکو اس ریکٹ اور اسکے سرغنہ کی معلومات نہیں ہیں۔ اس ریکٹ کا نشانہ بننے والے ایک شخص نے ایک خفیہ ایجنسی میں اپنے دوست سے رابطہ کیا اور تحقیقات پہ ایسے بڑے بڑے نام سامنے آئے کہ معاملہ اعلی قیادت تک پہنچا دیا گیا۔ توقع ہے کہ عنقریب اس ریکٹ کے خلاف بڑی کاروائی ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع نے وعدہ کیا کہ وہ جلد مکالمہ کے لئیے تمام ثبوت مہیا کریں گے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”چیف ایڈیٹر ہوا بلیک میل۔۔ مکالمہ ایکسکلیسو

Leave a Reply