• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیفا ورلڈ کپ کا تیسراروز: چھوٹی ٹیموں کے ہاتھوں بڑی ٹیموں کی درگت

فیفا ورلڈ کپ کا تیسراروز: چھوٹی ٹیموں کے ہاتھوں بڑی ٹیموں کی درگت

فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روزچھوٹی ٹیموں نے سابق ورلڈ چیمپئینزکیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائی۔

ماسکومیں ارجنٹائن اورآئس لینڈ کےدرمیان  میچ کا آغازبرق رفتاری سےہوا، انیسویں منٹ میں سرگیواگیورونےشاندارگول کرکےارجنٹائن کوسبقت دلادی۔

لیکن یہ سبقت صرف چارمنٹ تک برقراررہی ، آئس لینڈ کےفن بوگاسن نےورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرکےمقابلہ برابرکردیا۔

دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نےقدرے بہترکھیل پیش کیا اورمخالف ٹیم کےگول پرکئی حملےکئے، جس کی بدولت ارجنٹائن کوپنالٹی بھی ملی تاہم آئس لینڈ کےگول کیپرنےلائنل میسی کی پنالٹی روک لی۔ میسی کوگول کرنے کےاور بھی مواقع ملے تاہم وہ گیند کوجال میں پہنچانےمیں ناکام رہے۔

کازان میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپئین فرانس کوٹف ٹائم دیا۔ اٹھاون ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانے پر ریفری نے ویڈیوری پلے پرفرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگرزمین نے گول کردیا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیوری پلے پرکسی ٹیم کوپنالٹی ایوارڈ ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

چارمنٹ بعد آسٹریلیا کےکپتان یڈیناک نےپنالٹی پرگول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔ اسی ویں منٹ میں پال پوگبا نے گول کرکےفرانس کو برتری دلائی جومیچ کےاختتام تک برقراررہی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply