• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جہانگیر ترین ہر حال میں ساتھ رہیں گے،عمران خان کا فیصلہ

جہانگیر ترین ہر حال میں ساتھ رہیں گے،عمران خان کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نیا پاکستان بنانے کی جانب سفر میں آپ ہمیشہ میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انصاف عمران خان نے کہا کہ ”جہانگیر ترین ! آپ کے پاس چاہے پارٹی عہدہ رہے یا نہ رہے، اور چاہے آپ پارلیمنٹ کے رکن رہیں یا نہ رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نیا پاکستان بنانے کی جانب سفر میں آپ ہمیشہ میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے“۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان فرق یہ ہے کہ جہانگیر ترین اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا لیکن نواز شریف اب بھی پارٹی کے سربراہ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح نواز شریف کو کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے پر مجرم قرار دیا گیا جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی نہیں پائی گئی اور انہیں محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نا اہل کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply