دشمنانِ پاکستان سن لیں

اللہ پاک کی کروڑوں نعمتوں میں سے ایک نعمت آزادی بھی ہے، آزادی کی قدرو قیمت ان لوگوں سے پو چھی جائے جو کئی سالوں سے آزادی کیلئے جنگ لڑرہے ہیں ،اپنی جان ،مال سب کچھ آزادی کی خاطر قربان کر رہے ہیں ۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم ایک آزاد ملک کے باشندے ہیں اور آزادی جیسی نعمت ہمیں حاصل ہے مگر افسوس !آج ہمارے وطن عزیز کے بہت سے معز ز لوگ پاکستان کے خلاف بڑی بڑی باتیں کرتے اورپاکستان کو برُا بھلا کہتے نظر آتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے ایک بہت قیمتی تحفہ ہے۔ پاکستان مبارک مہینے رمضان کی27و یں شب کو وجود میں آیا بقول مولانا طارق جمیل صاحب کہ یہ اتفاق نہیں بلکہ انتخاب تھا۔ اللہ نے اس عظیم ریاست کو وجود میں لانے کے لیے سال کی سب سے بہترین رات منتخب کی تھی۔ بہت سے نیک لوگوں کو یقین ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جس رات پاکستان وجود میں آیا اس رات لیلة القدر تھی۔جو لوگ پاکستان کیلئے غلط الفاظ ا ستعمال کرتے ہیں کیا وہ لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیاہے ؟پاکستان کا مطلب ہے “پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ” مدینہ کو پہلے مدینہ النبی اور بعد میں مدینہ طیبہ کہا جانے لگا، جس کا مطلب ہے ” پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ”۔
اسلام کی 1400 سالہ تاریخ میں مدینے کے بعد پاکستان دوسری ریاست ہے جو اسلام کے نام پر بنی ہے، پوری دنیا میں ایک وقت میں سب سے زیادہ اذان پاکستان میں دی جاتی ہے،سب سے زیادہ نمازی پاکستان میں ہیں ،سب سے زیادہ علماءدین پاکستان میں موجودہیں ،ایک طرف تمام امتِ مسلمہ کی جانب سے 50فیصد زکوٰۃ دی جاتی ہے دوسری طرف صرف پاکستان اکیلا 50فیصد زکوٰۃ دیتا ہے۔UNکی رپوٹ کے مطابق سب سے زیادہ چیئریٹی امریکن دیتے ہیں، اس کے بعد پاکستانی ، پوری دنیا میں سب سے زیادہ قرآن کے حفاظ پاکستان میں ہیں ،سب سے زیادہ روزے رکھنے والے افراد پاکستان میں ہیں ،سب سے زیادہ حجاج پاکستان سے ہیں ، پاکستان دنیا میں دعوت و تبلیغ کا سب سے بڑا مرکز ہے، پاکستان کو اللہ نے دنیا میں سب سے اہم سٹریٹیجک لوکیشن دی ہے اور دنیا کی کئی بڑی سپر طاقتیں بیک وقت کسی نہ کسی طرح پاکستان پر انحصار کرتی ہیں۔ یہی حال پاکستانی سمندر کا بھی ہے خاص طور پر گوادر کا، پاکستان کی فوج اس وقت دنیا کی بہترین افواج میں پہلے نمبر پر ہے ۔
پاکستان کے حوالے سے حضرت نعمت اللہ شاہ ولی نے آج سے 850 سال پہلے نہ صرف قیام پاکستان کی پشین گوئی فرمائی تھی بلکہ اس ملک سے اللہ نے جو کام لینے ہیں ان کے بارے میں بھی بتا دیا تھا۔ قیام پاکستان سے پہلے نعمت اللہ شاہ ولی نے فرمایا تھا کہ انگریزوں کی حکومت صرف ایک صدی تک قائم رہے گی۔اس کے بعد قیام پاکستان سے متعلق فرماتے ہیں ہندوستان دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا اور بہت زیادہ شور اور خون خرابہ ہوگا۔مسلمان درِ اسلام میں امان پا لیں گے، انہوں نے اپنے اشعار میں ا ن مہاجرین کی طرف اشارہ کیا ہے جنہوں نے ہندوؤں کے ظلم وستم سہنے کے بعد پاکستان آکر امان پائی۔ 65ء کی جنگ کا بھی ذکرکیا ہے کہ 17 دن چلے گی اورمومنوں کو اللہ فتح دے گا، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن ٹھیک 23 سال بعد سازشیوں نے اس میں لسانیت کا زہر گھول دیا اور بنگال کا نعرہ بلند کیاگیا ،تب بنگلہ دیش ہم سے الگ ہوا۔
نعمت اللہ شاہ نے پاکستان کو ایک زبردست جنگجو لیڈر ملنے کی پیش گوئی کی ہے جس کی قیادت میں پاکستان کی انڈیا کے ساتھ ایک آخری اور فیصلہ کن جنگ ہوگی جس کی ابتدا میں پاکستان اٹک تک خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقے کھو دے گا لیکن مسلمان جنگ جاری رکھیں گے۔ جس کے بعد بلآخر انڈیا کو مکمل طور پرمغلوب کر دیا جائےگا۔قیام پاکستان سے پہلے شیخ ا لہند نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی لیکن پاکستان بن جانے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ” اب پاکستان مسجد کے حکم میں ہے اور اس کی حفاظت فرض ہے “، حضرت بری امام سے منسوب ہالینڈ کی نیشنل لائبر یری میں ہاتھ سے لکھی ہوئی ایک دستاویز موجود ہے جس میں وہ فرماتے ہیں کہ “ایک دن ہمار ایہ شہر تمام عالم کا مرکز بنے گا”۔بری امام تین سو سال پہلے اس دنیا سے رحلت فرماگئے تھے اور ا ن کی آخری آرام گاہ اسلام آباد میں ہے۔پاکستان کے بہت سارے دشمن ہیں جو پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف عمل رہتے ہیں اور ان بے پنا ہ سازشوں کے با وجود اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو محفوظ ررکھا ہے تو اس کا مطلب ہے پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے ،تو جو لوگ پاکستان کے خلاف باتیں کر تے ہیں ان سے گزارش ہے کہ ذرا اللہ کی ان نعمتوں کو بھی دیکھیں اور اللہ کا شکر اداکر یں ، اپنے وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کےلئے جتنا ممکن ہو کام کریں ۔

Facebook Comments

شکیلہ سبحان شیخ
پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی رکن ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک روزنامہ اخبار سے بھی منسلک ہیں اسکول آف جرنلزم میں بھی بطور معاون کام کرتی ہیں پاکستان ہیلپ لائن ویلفئیر آرگنائزیشن میں ایجوکیشن ونگ کی ممبر ہیں ،قلم کے ساتھ بدلائو پر یقین رکھتی ہے اور معاشرے میں سدھار کا ذریعہ قلم کو ہی سمجھتی ہے ۔ گھومنا پھرنا اور انٹرنیٹ کا استعمال مشاغل میں شامل ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 0 تبصرے برائے تحریر ”دشمنانِ پاکستان سن لیں

Leave a Reply