• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان ماہ صیام کے اختتام پرعید الفطر مناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لیے محبت اور خوشی کا جذبہ لیے روز مرہ کے معمول پر واپس آتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ موقع ہے آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا۔اُنہوں نے کہا کہ آج امریکا اور یقین رکھنے والےعوام کی زندگی میں مذہب اہمیت رکھتا ہے۔صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امن و خیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اِس وقت سب کو سرشار کررکھا ہے سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لیے رکھے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply