• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور دھماکہ، وزیر اعظم عمران خان کی مذمت، رپورٹ طلب

پشاور دھماکہ، وزیر اعظم عمران خان کی مذمت، رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ چیف سیکرٹری سے رابطے میں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگش کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی۔پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی ہدایات کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply