انوپم کھیر اور اکشے کھنا کے سر پر گرفتاری کی تلوار

ممبئی: بولی وڈ اداکار انوپم کھیر کو من موہن سنگھ اور اکشے کھنا کو ان کا سیکرٹری بننا اتنا مہنگا پڑا کہ اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کچھ ہفتوں قبل ریلیز ہونے والی فلم ‘ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر’ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار انڈسٹری کے نامور اداکار انوپم کھیر نے جب کہ اُن کے سیکرٹری کا کردار اکشے کھنا نے ادا کیا تھا، تاہم اب دونوں اداکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھر کمار اوجھا نامی وکیل نے فلم ‘ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر’ کے ہدایت کار وجے گٹے اور اداکاروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔

جس میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میکرز مختلف گروہوں کے درمیان نفرت پروان چڑھارہے ہیں، فلم کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد بیچ رہے ہیں اور امن کے ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی مجرمانہ سازش کر ر ہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے فلم میکرز اور مرکزی کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ توقع ہے کہ دونوں اداکاروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply