پرامن عید شہدا کی قربانی ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افواج کی طرف سے پوری قوم کو عید مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرامن ماحول میں عید کا تہوار شہداء اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں برساتا رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے ہونے والے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply