شہرت کا متلاشی

دانش سے عرصہ بعد ملا۔ پوچھا کیا کرتے ہو آج کل۔
کہتا مشہور ہونے کی کوشش۔ حیرت سے پوچھا۔ میاں مشہور ہونے کی کوشش ؟
کہنے لگا بچپن سے ہی اس کا متلاشی ہوں۔
بچپن میں کرکٹر بننا چاہا کہ مشہور ہو سکوں۔
لیکن پتہ چلا میں تو اچھا واٹر بوائے بھی نہیں ہوں!۔۔
سوچا ایکٹر بن کر نام کمایا جاسکتا ہے۔
نتیجہ نکلا اپنے بس کی بات نہیں ہے۔
کمپیوٹر سائنس کی ڈگری لے کر
مائیکروسافٹ میں جانے کا منصوبہ بنایا
لیکن گریڈ سے ثابت ہوا" دلی دور است۔۔۔
میں نے کہا میاں اس کا ایک ہی حل ہے۔۔!
کسی سیاسی جماعت میں جاؤ، خوب کرپشن کرو۔ شہرت کی انتہا کو چھولو گے۔۔۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply