• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسٹس (ر) دوست محمد نے مشرف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا

جسٹس (ر) دوست محمد نے مشرف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کیے گئے صوبہ خیبر پختون خوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) دوست محمد خان نے سابق صدر پرویز مشرف کو تاحیات نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے بنوں سے گریجویشن کرنے کے بعد کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور پھر بنوں ہی میں وکالت کی پریکٹس کرنے کےبعد پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بنے۔ بعد ازاں جسٹس (ر) دوست محمد خان 2002ء مں عدالت عظمیٰ پشاور کے ایڈیشنل جج اور 2003ء میں مستقل جج کا حلف اٹھانے کے بعد 2014ء میں عدالت عظمیٰ کے جج بن گئے۔ انہیں 2011ئ میں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا تھا۔ نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دور ہی میں صوبے میں موبائل کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں انسانی حقوق ڈائریکٹوریٹ بھی ان ہی کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان رواں برس 19 مارچ کو مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply