• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر15اگست کو کیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply