• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تھرپارکر: رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد چونتیس ہوگئی

تھرپارکر: رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد چونتیس ہوگئی

تھرپارکر:تھرپارکرمیں معصوم بچےغذائی قلت اورامراض کا شکارہیں،لیکن سندھ حکومت مسئلے سے لاتعلق نظر آتی ہے، سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے دم توڑ گئے۔رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد چونتیس ہوگئی۔

تھر میں موت کی گھر گھر دستک،غذائی قلت نے مزید دو بچوں کی جان لے لی۔تھر میں کی صورت حال بدلنے کا نام نہیں لے رہی،رواں ماہ  موت  چونتیس  بچوں کو ماوں کی گود سے چھین لے گئی۔

علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے صورت حال کا نوٹس نہیں لیا گیا۔ لیکن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دعوی ہے کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑے کام کیے ہیں۔

سول اسپتال مٹھی میں چوہتر بچےتاحال زیرعلاج ہیں۔جبکہ سول اسپتال مٹھی کی لیبارٹری میں مشینری بھی ایک ہفتے سے خراب ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب دیکھیں سندھ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے  تھر والوں کےمسائل کچھ کم ہوتے ہیں یا نہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply