کیا ٹرمپ کملا ہیرس سے ڈر گئے؟

امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کملا ہیرس کے بائیڈن کی جگہ لینے سے اے بی سی پر مباحثہ تمام ہو گیا، مزید کسی بھی مباحثہ کی ضرورت نہیں رہی۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کےدرمیان ستمبر میں اے بی سی نیوز پر مباحثہ ہونا تھا ، ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کے خلاف ہتک کے مقدمے کو جواز بنانے کی کوشش کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اُمید ہے تم نظر ثانی کرو گے اور مباحثہ کے سٹیج پر مجھ سے ملو گے، اگر کہنے کیلئے کچھ ہے تو تم ضرور آؤ گے، تم نے خوفزدہ ہو کر مباحثے سے دوڑ لگائی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply