• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ریلوے پولیس نے ناراض ہوکر لاہور آنے والی لڑکی ورثاء کے حوالے کردی

ریلوے پولیس نے ناراض ہوکر لاہور آنے والی لڑکی ورثاء کے حوالے کردی

ریلوے پولیس نے بڑی کارروائی کر تے ہوئےگھر سے ناراض ہوکر لاہور آنے والی مانسہرہ کی رہائشی لڑکی کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی گھر والوں سے ناراض ہوکر مانسہرہ سے لاہور اسٹیشن آئی تھی۔ لیڈی کانسٹیبل روبینہ کی کوشش نے 18سالہ خدیجہ کو معاشرتی خطرات سے بچا لیا۔ لڑکی پریشانی کی حالت میں لاہور اسٹیشن کے مین پورچ پر موجود تھی۔ لڑکی نے لیڈی کانسٹیبل کو بتایا کہ وہ پریشان ہے اور گھر واپس جانا چاہتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لڑکی کے بھائی سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا۔ بھائی ہیلپ ڈیسک لاہور آیااور اپنی بہن کو پہچان لیا۔ ریلویزپولیس نے مکمل تصدیق کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے بھائی کے حوالے کر دیا۔ لڑکی کے بھائی نے لڑکی کو بحفاظت واپس کرنے پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply