چکن اچار بنانے کی ترکیب

اجزا

چکن۔۔۔۔ 500گرام

کھانے کا تیل۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچ

پیاز ۔۔۔۔ ایک عدد

ثابت زیرہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ ۔۔۔۔ دو عدد

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔  ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر پسے ہوئے۔۔۔۔ 200گرام

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ہلدی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

زیرہ پائوڈر۔۔۔۔  ایک چائے کا چمچ

سونف۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

رائی کے دانے۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

میتھی کے دانے۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

کلونجی۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

اچار چوپ کیا ہوا ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

گرم پانی ۔۔۔۔ آدھا کپ

گارنش ۔۔۔۔  ادرک ، ہرا دھنیا ، ہری مرچ

ترکیب

ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ برائون ہونے تک فرائی کریں ۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور چکن ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔

اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ، نمک، ہلدی ، لال مرچ پسی ہوئی ، لال مرچ کٹی ہوئی ، دھنیا پائوڈر ، زیرہ پائوڈر ، سونف ، رائی کے دانے ، میتھی کے دانے ،کلونجی ، اچار چوپ کیا ہوا اور گرم پانی ڈا ل کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں ۔

ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مزیدار مرغ اچار تیار ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply