مدافعتی نظام کو پندرہ منٹ میں مضبوط بنائیں

ڈاکٹرز کے مطابق نزلہ و زکام میں انسان کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے، اس دوران ہونے والی بیماری یا کسی قسم کی چوٹ زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں۔ اس حوالے سے معروف روسی ڈاکٹر سرگے ببنووکی نے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کا انتہائی آسان اور موثر طریقہ بتایا ہے۔ ڈاکٹر ببنووکی کے مطابق اگر آپ نزلہ اور زکام سے نمٹنے کیلئے 10 سے 15 سیکنڈز روزانہ اپنی ٹانگیں ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر رکھیں تو آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو جائے گا۔ اس کیلئے آپ کو صرف کسی برتن میں پانی بھر کر گھر میں موجود زیادہ سے زیادہ برف ڈالنی ہوگی اور اس میں اپنے پائوں ڈال کر بیٹھنے ہوں گے۔ یہ طریقہ روزانہ رات کو دہرائیں۔ اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو یہ طریقہ ہر 4 گھنٹے بعد دہرائیں۔ یونیورسٹی آف ورجینیا میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ برف والا پانی نوری پینیفرین نامی ایک وائٹل ہارمون کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ یہ ہارمون انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹھندا پانی آپ کے موڈ کو بہتر کرتا ہے اور ڈپریشن کو ختم کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ کلاٹنگ کو روکتا ہے، جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔ اس کے ذریعے کھلے مساموں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ برفیلا پانی سر کی جلد میں موجود غدود کو بند کر دیتا ہے جس کے باعث بال چمکیلے اور ملائم ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کے پٹھوں یا پائوں میں سوجن ہو تو وہ بھی برفیلے پانی میں ڈبونے سے دور ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply