یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاکی قیمتوں میں کمی

وزیرمملکت صنعت و پیداوار سردار ارشد خان لغاری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک ہزار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہے، کھانے پینے کی 19اشیائ پر سبسڈی دی گئی ہے،ماہ رمضان میں ایک ارب 73کروڑ روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری اشیا فراہم کر رہے ہیں،15رمضان کو قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز ریلیف دینے کا بہترین ذریعہ ہیں، ارزاں نرخوں پر اشیا کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، ماہ رمضان کے دوران دس ارب کی اشیا فروخت ہوتی ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے بڑھنا چاہئے، یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری اشیا فراہم کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ سبسڈی 3سے 4ارب تک لے جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply