چیونگم نظام انہضام بہتر بنانے میں مفید

اکثر اوقات لوگ کام کے دوران چیونگم  چباتے نظر آتے ہیں، عموماً یہ دماغ کو مصروف رکھنے اور بوجھ میں کمی کی علامت قرار دی جاتی ہے۔ اس سے پر یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسوڑھوں کے لئے بیحد نقصان دہ ہے۔ پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک بہت فائدے مند چیز ہے، جسے کھا کر آپ بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ ماہرین سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چیونگم دانتوں، مسوڑھوں اور پیٹ کی کئی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔ چیونگم چبانے سے دانت صحت مند ہوتے ہیں۔ انسان چوکنا رہتا ہے اور یہ ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یقیناً چیونگم چبانا برش کرنے کا متبادل ہر گز نہیں ہوسکتا، مگر یہ اضافی مددگار ضرور ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چیونگم چبانا فلوسنگ کے طور پر فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ چیونگم منہ میں آنے والی بدبو سے نجات میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چیونگم چبانے کا عمل سانسوں کو تازگی اور زبان کو خوشگوار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چیونگم میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو کھانا کھانے کے بعد منہ میں پھنس جانے والے ذرات کو نکالنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ اگر چیونگم شوگر فری ہے تو اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کیویٹی والے دانتوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ چیونگم چبانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ذہن کو ایک ہی کام پر مرکوز کر دیتی ہے، جس سے اس کام میں کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ہم نے ایک تحقیق کے مطابق چیونگم چبانے سے انسان کو بہتر توجہ دینے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کے دبائوکا شکار ہیں تو چیونگم استعمال کریں۔ چیونگم چبانے سے ہر طرح کے دبا ئو سے فوراً نجات مل سکتی ہے۔ چیونگم زور زور سے چبانے سے تھوک کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ عمل پیٹ میں موجود تیزابیت کو متحرک کر دیتا ہے۔ اس طرح دماغ کنفیوږ ہو جاتا ہے اور بھوک کم محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ چیونگم کو چبانے سے نظام انہضام مزید بہتر ہوجاتا ہے۔ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ چبانے کے عمل سے جب تھوک بننے کا عمل تیز ہوتا ہے تو پیٹ کے اندر تیزابیت کو خاص سطح پر رکھتا ہے، جس سے ہضم کرنے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے بعد چیونگم چبانے سے دانتوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ چیونگم چبانے سے سگریٹ کی شدید طلب میں بہت حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ یہ سگریٹ کی طلب کو کم کرنے کے ساتھ اسے مکمل طور پر چھوڑ دینے کے عزم کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ لہٰذا اگر آ پ ان پریشانیوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو چیونگم چبانا اپنی عادت بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply