امریکا و یورپ میں سونا مہنگا، ایشیا میں سستا

امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیا میں کمی ہوئی۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1321 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔ امریکی سونے کے جون کے لئے سودے 1.60 ڈالر کم ہوکر 1320.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1322.90 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے جون کے لئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1323.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1319.61 ڈالر فی اونس رہے ۔ امریکی سونے کے جون کے لئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1320.20 ڈالر فی اونس طے پائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply