• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • این آئی سی ایل کرپشن کیس: سابق چیئرمین ایاز خان نیازی گرفتار

این آئی سی ایل کرپشن کیس: سابق چیئرمین ایاز خان نیازی گرفتار

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ( این آئی سی ایل) کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے این آئی سی ایل میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ایف آئی اے کے مقدمات میں عدالتوں سے ضمانت پر تھا، تاہم مقدمات ایف آئی اے سے نیب منتقل ہونے پر ضمانت غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ایاز خان نیازی نیب عدالت سے ضمانت پر نہیں ہیں تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ عدالت نے کرپشن کیس کے دوسرے کردار محسن حبیب وڑائچ کو بھی فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ احتساب عدالت کراچی اور لاہور 2 ماہ کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کریں اور سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالتی احکامات کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ایاز خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی، قاسم دادا بھائی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما  مخدوم امین فہیم سمیت 11 افراد پر زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply