عمران خان کا کراچی کیلئے دس نکاتی منصوبے کا اعلان

کراچی: عمران خان نے کراچی کیلئے دس نکاتی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کراچی کے میئر کا براہ راست انتخاب کیا جائے گا جس کی اپنی کیبنٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول اور اسپتالوں میں بہتری لائی جائے گی، پولیس میں اصلاحات کا نفاذ ہوگا، بزنس بحال، اور سستی بجلی فراہم کریں گے۔

چئیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں واپس لائیں گے، کراچی کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا اور سرکلر ریلوے کو پھر سے چلایا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار اور قرض دیں گے۔

ان دس نکات کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے

پہلا نکتہ : کراچی پہلا مسئلہ ہے کہ پانی نہیں، کوئی پلاننگ نہیں ہوئی،کرپشن کے مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں، سب سے پہلے کراچی کا ایڈمنسٹریشن سسٹم تبدیل کریں گے، تمام شہروں میں میئر کا ڈائریکٹ الیکشن کروائیں گے۔

دوسرا نکتہ : عمران خان نے کراچی کے لیے اپنے دوسرے پوائنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں نظام تعلیم کو بہتر کریں گے، سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنائیں گے تاکہ غریب کے بچوں کو بھی بہترین تعلیم ملے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کراچی میں عالمی معیار کی یونیورسٹیاں تعمیر کریں گے۔

تیسرا نکتہ : چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ کراچی میں صحت کا نظام بھی بہتر کریں گے اور سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کریں گے، عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کیے ہیں اور انہیں عالمی معیار کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔

چوتھا نکتہ : چوتھا بڑا مسئلہ پولیس کا ہے یہاں پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ماورائے عدالت قتل کرتی ہے، میں بچوں کی تقریر نہیں سنتا تاہم آج بلاول کی تقریر سنی ، بلاول آنے والے وقت میں الطاف حسین ہوگا ،کہا جاتا ہے راؤانوار جیسے پولیس آفیسرنے چارسولوگ قتل کئے اور زرداری اس کی تعریف کررہے ہیں، راؤ انوار کے حوالے سے بلاول اپنے والد سے پوچھو، کے پی پولیس نے کوئی ماروائے عدالت قتل نہیں کئے ، بلاول بیٹا زرا چیک کرو کہ ہم نے کتنے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے۔

پانچواں نکتہ: بزنس کے لیے وہ ترقی لائیں گے کہ اخراجات کم ہوں،ہم چاہتے ہیں بے روزگاری ختم ہو، نوکریاں ملیں،بزنس بڑھے،یقین دلاتے ہیں بزنس کے لیے انڈسٹریل زونز بہتر کریں گے، سندھ میں بی بی فریال تالپور پیسے لے کر پولیس میں بھرتی کرتی ہے۔

چھٹا نکتہ: بجلی کامسئلہ،کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی آپس میں لڑ رہے ہیں،کراچی میں لوگوں کا گرمی سے برا حال ہے،کے الیکٹرک کی ذمہ داری حکومت لے گی،بجلی چوری کی قیمت عوام مہنگی بجلی سے دیتی ہے، ہم سستی بجلی عوام کو فراہم کریں گے۔

ساتواں نکتہ: نوجوانوں کے لئے ہمارے پینسٹھ فیصد نوجوان تیس سال سے کم عمر ہیں، ہمارے نوجوانوں کے لئے کھیلنے کے گراؤنڈ نہیں ہے، لاہور کی ٹیموں کی کراچی کی ٹیمیں پھینٹی لگاتی تھی ، اس شہر کے لئے ہم گراؤنڈز بنائیں گے۔

آٹھواں نکتہ : پاکستان سات نمبر پر ہے جہاں گلوبل وارمنگ کا خطرہ ہے، کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں اربوں درخت لگائیں گے، سیوریج کا پانی سمندر میں چھوڑا جارہا ہے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے تاکہ پانی ری سائیکل ہوسکے۔

نواں نکتہ: کراچی میں ٹرانسپورٹ بہت ہے، یہاں سرکلر ریلوے بحال کریں گے، اورنج ٹرین کی ضرورت سب سے زیادہ کراچی کو ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دسواں نکتہ: بے روزگاری ایک بیماری ہے ایک باپ نے خودکشی کی کہ اس کے بیٹے کو نوکری مل جائے، نوجوانوں کو روزگار کی بحالی کے لیے اقدامات کریں گے انہیں سستے قرضے دیں گے اور نوکریاں پیدا کریں گے، ہم نچلے طبقے کے لوگوں کو اوپر اٹھائیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply