• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بد عنوانی اور اقربا پروری سرمایہ دارانہ نظام کی خاصیت ہے،سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کامریڈ امداد قاضی

بد عنوانی اور اقربا پروری سرمایہ دارانہ نظام کی خاصیت ہے،سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کامریڈ امداد قاضی

ملک میں احتساب کا عمل ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست دانوں کے خلاف دباوٙ ڈالنے کا ذریعہ رہا ہے ۔ نیب اور اس طرح کے ادارے ہمیشہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ وفادار رہے ہیں ,کیوں کہ یہی ادارہ ہمیشہ اور مستقل طور پر ریاست پر حاوی رہا ہے ۔ احتساب کے اس نام نہاد عمل سے نفرت کے قابل بدعنوان عناصر کو دوبارہ عوام کی ہمدردی حاصل ہوجاتی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ بد عنوانی اور اقربا پروری سرمایہ دارانہ نظام کی خاصیت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان خیالات کا اظہار “کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان”(CPP) کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کراچی میں پارٹی کارکنوں کی ایک نشست سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کسی بھی معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے جو ملک کو کنگال ، عوام کو مفلوک الحال اور بد حالی کی طرف دھکیلتی ہے ۔ سیاسی اور ریاستی ادارے ان بدعنوانیوں کی وجہ سے افراد کیلئے دولت جمع کرنے کا ذریعہ بن جاتے ہیں ۔ بیرونی قوتیں ان بدعنوان لالچی عناصر کو خرید کر ممالک کو اس طرح تباہ کرتی ہیں جس طرح ضیاء اور مشرف کے زمانے میں ڈالرز کمانے کےلیے ملکی مفادات داو پر لگائے گئے ۔ بدعنوانی کے خلاف مکمل احتساب ہونا چاہیے ۔ جنرلوں ، ججوں ، سیاست دانوں ، صحافیوں اور سول افسر شاہی کے بدعنوان عناصر بھی اس کی زد میں آنے چاہئیں ۔ یہاں معاملہ یہ ہے کہ جو اسٹیبلشمنٹ کی پوری طرح تابعداری نہیں کرتا صرف اس کے خلاف مقدمات بنتے ہیں ، گرفتاریاں ہوتی ہیں, لیکن دوبارہ تابعداری کرنے کے وعدوں پر انہیں کلین چٹ بھی دی جاتی ہے ۔ آصف زداری کی گرفتاری یا نواز شریف و دیگر کے ساتھ انتقامی رویہ اسی کا شاخسانہ ہے ۔ قاضی فائز عیسٰی جیسے صاف ستھرے ، ایماندار اور منصف کردار کے حوالے سے مشہور جج کے خلاف بھی معاملات سپریم جوڈیشل کونسل میں پہنچ جاتے ہیں  ہیں ۔ کامریڈ امداد قاضی نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 11 جون کو پیش ہونے والے عوام دشمن IMF کی مرتب کردہ بجٹ پر عوام کے  غصے کا رخ موڑنے کیلئے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تمام ممبران کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعہ اسمبلی اجلاس میں لایا جائے تاکہ عوام سنیں کہ وہ بجٹ پر کوئی مفاد عامہ کی بات کرتے ہیں  کہ نہیں ۔ علاقائی حالات تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں, لیکن پاکستانی حکمران نہ عوامی مفاد کا خیال کرتے ہیں نہ ہی ملکی سلامتی کا , بے جا تضادات اور انتشار کے حالات پیدا کرتے ہیں ۔ ۔پارٹی ساتھیوں کو چاہیے کہ عام عوام کے مسائل پر توجہ دیں ,مہنگائی, بے روزگاری اور ان کی عزت نفس جو روز مجروح ہو رہی ہے اس کے خلاف مستقل مزاجی سے جدوجہد کریں۔

Facebook Comments

مشتاق علی شان
کامریڈ مشتاق علی شان مارکس کی ان تعلیمات کو بھولے نہیں جو آج بھی پسماندہ طبقات کیلیے باعث نجات ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply