• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تین ممالک کے 70 علما کا فتویٰ ،خودکش حملے اسلامی ضوابط کیخلاف قرار

تین ممالک کے 70 علما کا فتویٰ ،خودکش حملے اسلامی ضوابط کیخلاف قرار

انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں 3مسلمان ممالک کے جید علما نے مشترکہ طور پر فتویٰ دیتے ہوئے خودکش حملوں کو بنیادی اسلامی ضوابط کیخلاف قرار دیا ہے۔ انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے شہر بوگور میں ہونے والی علما کی اس خصوصی نشست کا افتتاح میزبان ملک انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے کیا۔ انھوں نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمان معاشروں میں علمائے دین کے کردار کو فروغ دینے کی کوشش ہے، اس کانفرنس کا ایک بڑا مقصد افغانستان میں سخت عقیدے کے عسکریت پسندوں کو دین کے ذریعے امن کی جانب راغب کرنا بھی خیال کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں شریک 70 علما کا تعلق افغانستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply