عراق،پہلے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوئی جو رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عراق کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 329 نشستوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ عراقی انتخابات میں وزیراعظم حیدر العبادی اور سابق وزیراعظم نوری المالکی بھی میدان میں ہیں۔  جبکہ 2008 میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا اچھالنے والے صحافی منتظر الزیدی بھی انتخابات میں بطور امیدوار شریک ہیں۔ انتخابات سے قبل 9 لاکھ سے زائد پولیس اور فوجی اہلکاروں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply