• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آغا رضا کاسہ لیس وزیر ہیں ،ہزارہ برادری سے کوئی تعلق نہیں ،ذیشان حیدر

آغا رضا کاسہ لیس وزیر ہیں ،ہزارہ برادری سے کوئی تعلق نہیں ،ذیشان حیدر

سید آغا رضا محض ریاست کے ایک کاسہ لیس وزیر ہیں. ان کا مظلوم ہزارہ برادری سے کوئی تعلق نہیں – ذیشان حیدر
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن – پاکستان ملتان کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید زیشان حیدر نے ملتان کے ضلعی اجلاس دے خِطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید آغا رضا تو خود اسی ظالم ریاست کا نمائندہ ہے جو ہزارہ برادری کا تحفظ کرنے میں کئی سالوں سے ناکام رہی ہے, وہ کیونکر ریاست سے مذاکرات میں ہماری ہزارہ برادری کی نمائندگی کر سکتا ہے؟
انہوں نے صوبائی وزیر کے بیانات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ایک عرصہ سے مظلوموں کی آواز کو دبانے کے لیئے یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے کہ ہم اپنے مقتولوں کی بات کرتے ہیں اور ریاست کو اِس میں غیر ملکی ہاتھ نظر آتا ہے. ہم اپنے بنیادی حقوق مانگتے ہیں تو یہ انہیں را کی سازش نظر آتی ہے. ہم کہتے ہیں کہ ہمیں قتل نہ کرو, ہمیں مفت تعلیم دو, روزگار دو, پینے کو صاف ہانی دو, طلبہ یونین بحال کرو اور یہ ریاست کی خاصہ برداری کرنے والے سید آغا رضا جیسے لوگوں کو ان مطالبات میں غیر ملکی سازش کی بو آتی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے مقتولین کا احتجاج کوئی غیر ملکی ائجنڈا نہیں بلکہ امریکہ اور سی پیک سامراج کی ہروردہ ریاست غیر ملکی اور سامراجی ایجنڈے پر کا کر رہی ہے.
این ایس ایف – پاکستان, ملتان کے آرگنائزر محمد حسن نے کہا کہ ریاست اب اِس گھِسے پِٹے بیانئے کو چھوڑے اور عوام کو جینے کا حق دے. سید آغا رضا جیسے معمولی وزرا کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ کِس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں.
ہم کامریڈ جلیلہ حیدر اور مقتولینِ ہزارہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور محض ان قاتلوں کے کیفرِکردار تک پہنچنے تک نہیں بلکہ عوامی جمہوری انقلاب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی.
اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیئے گئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply