• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کہکشاں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا سفر 2 لاکھ نوری سال لے گا

کہکشاں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا سفر 2 لاکھ نوری سال لے گا

ملکی وے کہکشاں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا سفر 2 لاکھ نوری سال لے گا۔

Space.com   انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق کناریا جزائر میں واقع آسٹرو فزکس انسٹیٹیوٹ کے ماہرین فلکیات  کی تحقیقات کی رُو سے ملکی وے کی سرحد قبول کی جانے والی حد سے باہر کے ستاروں کی ساخت کہکشاں کی ڈِسک کے  اندر کے ستاروں جیسی ہے۔

ان ستاروں میں موجود بھاری دھاتوں کا جائزہ لینے کے دوران ماہرین اس حیران کن دریافت تک پہنچے ہیں کہ کہکشاں کی ڈسک اس کے بارے میں لگائے گئے  سابقہ اندازوں سے کہیں بڑی ہے ۔

ماہرین کے مطابق اگر روشنی کی رفتار سے حرکت کرنے والی خلائی گاڑی سے سفر کیا جائے تو کہکشاں  کے ایک کنارے سے دوسرے تک جانے میں 2 لاکھ نوری سال لگیں گے۔

ماضی میں کی گئی تحقیقات میں کہکشاں کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک  کے سفر کے لئے ایک لاکھ سے ایک لاکھ 60 ہزار نوری سالوں کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

مارٹن لوپز کوریڈوریا کی زیر قیادت  اس تحقیق  کی تفصیلات  ” Astronomy & Astrophysics  ” جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply