گندم کی برآمدات کا حجم 3لاکھ ٹن سے تجاوز

گندم کی برآمدات میں اپریل 2018 کے دوران ریکارڈ اضافہ سے برآمدات کا حجم 3لاکھ ٹن سے تجاوز کرگیا ہے جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران کی جانے والی گندم کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔  چیئرمین وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان قائمہ کمیٹی برائے برآمدات محمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  رواں مالی سال کے اختتام تک سمندر کے ذریعہ گندم کا برآمدی ہدف1.4 ملین ٹن حاصل کرلیا جائےگا۔ برآمد کنندگان کے اقدامات سے مارچ2018 کے دوران سمندری راستے سے 2 لاکھ 41 ہزار522 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی  جس کی مالیت 47 ملین ڈالر سے زائد رہی ہے جبکہ اپریل کے دوران برآمدات تین لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ۔ دسمبر 2017میں حکومت نے گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے 23 ملین ٹن کا ہدف مقرر کیا تھا تاکہ ملک میں موجود گندم کے اضافی ذخیرہ کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔مئی2018 کے آخر تک 1.4 ملین ٹن گندم کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائےگا، جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویتنام ، دبئی اورعمان سمیت مختلف ممالک کو گندم برآمد کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply