• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بغیر میک اپ دیکھ کا شوہر کا بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

بغیر میک اپ دیکھ کا شوہر کا بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

مصر:شوہر نے اپنی بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھ کر اسے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

“گلف نیوز”کے مطابق دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، مقامی میڈیا کے مطابق، ایک مصری شخص نے شادی کے صرف ایک ماہ بعد اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھنے پر فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

اس شخص نے عدالت کو بتایا کہ اسے تشویش شادی کے بعد پہلی صبح ہوئی جب اس نے اپنی بیوی کو پہلی باربغیر میک اپ کے دیکھا اس شخص کاکہنا تھا کہ میں شادی کے بعد پہلی صبح حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ مجھےمیری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا ، وہ بدصورت نظر آتی ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی غیر دلکش شکل کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شخص نے بتایا کہ فیس بک پر خاتون ہمیشہ اپنی پرکشش تصاویر پوسٹ کرتی تھی ،چند بار اس کے ساتھ باہر جانے کے بعد بھی اس شخص نے اسے پرکشش پایا اور اس خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم شادی کے ایک مہینے تک بیوی کو بغیر میک کے دیکھ ، دیکھ کروہ تنگ آگیا اور طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply