سو لفظوں کی کہانی ۔ خدمت

میں اس عوامی نمائندےکےدفترمیں داخل ہوا۔
شاندار ہر چیز قرینے سے دھری ہوئی،
ایک دم صاف ستھرا چم چم کرتا ،
گرمیوں میں ٹھنڈا ، سردیوں میں گرم ، ہر سہولت سے آراستہ ،
ایک دیوار کے ساتھ بہت بڑا شیلف تھا جس میں ترتیب سے مرتبان رکھے تھے ۔
مجھے حیران دیکھ کر وہ ان مرتبانوں کا تعارف کرانے لگا۔
دیکھو اس میں افتتاح ہیں ، یہ وعدوں کا مرتبان ہے ، یہ دعووں کا ، یہ مذمتوں کا ، یہ خوشحالی کا۔
اچھا یہ مرتبان خالی کیوں ہے۔؟ میں نے پوچھا۔۔
یہ خالی نہیں ہے ، اس میں آکسیجن ہے ، اپنی عوام کے لیے ، اس نے بتایا۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply