جدید صحافی

"جدید صحافی"
طاہر یاسین طاہر
عام آدمی" آپ کیا کرتے ہیں؟
جدید صحافی" میں لکھاری ہوں۔۔۔
عام آدمی : کیا لکھتے ہیں؟
جدید صحافی: جو نہیں دیکھتا
عام آدمی: کیا مطلب؟
جدید صحافی: ،میں صحافی ہوں۔۔۔
عام آدمی: اچھا جی!!
مگر صحافی تو وہی لکھتا ہے جو دیکھتا ہے۔۔۔
جدید صحافی:میں سینئیر صحافی ہوں۔۔۔
عام آدمی:سینئیر صحافی کے تجزیے اور رپورٹیں تو بہت معروضی ہوتی ہیں۔۔
جدید صحافی:جو بہت معروضی ہوتے ہیں ،ان کے گھر کا چولھا بھی اپنی "معروضی" جگہ ہی رہتا ہے۔۔۔
عام آدمی:کیا مطلب؟
جدید صحافی:اس مطلب کو سمجھنے کے لیے ذہانت کے بجائے خوشامدی حِس کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
عام آدمی:یہ حِس کہاں پائی جاتی ہے۔۔۔۔
جدید صحافی:یہ ان سب میں پائی جاتی ہے جو غیر معروضی ہوتے ہیں،،،
عام آدمی:سمجھا نہیں۔۔۔۔۔
جدید صحافی:خواہش کو خبر،۔۔حسد کو تجزیہ اور امیج بلڈنگ کا ہنر ہی کامیاب صحافتی ہنر ہے۔۔۔
عام آدمی:کیا مطلب؟
جدید صحافی"اس مطلب کو سمجھنے کے لیے "جدید صحافت" کے رموز جاننا ضروری ہے۔۔۔۔اسے عام آدمی نہیں سمجھ سکتا۔۔۔۔۔

Facebook Comments

طاہر یاسین طاہر
صحافی،کالم نگار،تجزیہ نگار،شاعر،اسلام آباد سے تعلق

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply