خوشحال زندگی گزارنے کے اصول

پچھلے دنوں ایک انکل سے ملاقات ہوئی بہت ہی خوش اصلوب اور اچھے انسان تھے، ان کے ساتھ گپ شپ میں کافی لطف آیا۔ گفتگو کے دوران انکل نے یہ دعویٰ کیا کہ شادی شدہ زندگی کے عرصہ تیس سال میں ان کا کبھی اپنی زوجہ سے کوئی جھگڑانہیں ہوا۔میں یہ بات سن کر ہکا بکا رہ گیا کہ دو شخص تیس سال اکٹھے رہیں اور ان کا کبھی کسی معمولی بات پر بھی جھگڑا نا ہو ؟کیسے ممکن ہے؟۔۔۔تجسس کے ہاتھو ں مجبور ہو کر میں نے خوشحال زندگی کا یہ راز جاننا چاہا ،تاکہ کل کومیں بھی اپنی شادی شدہ زندگی میں وہ اصول لاگو کر سکوں ،تو انکل کہنے لگے ۔۔۔دیکھو میاں! ہم نے اپنے ہر فیصلے کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے، اس لیے ہمارے درمیان جھگڑا نہیں ہوتا۔
میں نے پوچھا بھلا وہ کیسے؟۔۔۔۔ کہنے لگے کہ ہماری زندگی کے تمام چھوٹے فیصلے بیگم کرتی ہیں اور تمام بڑے فیصلے میں کرتا ہوں ۔ میں نے پوچھا کہ بڑے اور چھوٹے فیصلوں سے آپ کی کیا مراد ہے؟۔۔۔ تو بولے چھوٹے فیصلے یعنی ہمارے کتنے بچے ہوں گے, وہ کہاں پڑھیں گے، میں کہاں نوکری کروں گا, گھر کیسا ہو گا, بچوں کی شادی کہاں کرنی ہے, میں نے اپنے کون سے رشتے داروں کو ملنا ہے وغیرہ ۔۔۔اور بڑے فیصلے؟ میں نے انہماک سے ان کی بات سنتے ہوئے دریافت کیا،فرمانے لگے۔۔۔بڑے فیصلے یعنی کیا امریکہ شام پر لشکر کشی کرے گا ؟ سعودیہ اور ایران کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟ افغانستان کا مستقبل کیا ہو گا ؟ یہ سب فیصلے میں کرتا ہوں اور اس طرح ہمارے درمیان کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا ۔۔۔۔اور اس طرح خوشحال زندگی گزارنے کے سنہری اصول سیکھ کر میں واپس چلا آیا –

Facebook Comments

سلمان سعید
زندگی کی حقیقت کی تلاش میں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply