سعودی عرب کی قدرتی سیر گاہ “تنومہ”(اختصاریہ)۔۔منصور ندیم

سعودی عرب میں جتنی گرمی پڑتی ہے، اس کا اندازہ یہاں کے رہنے والے ہی  لگا سکتے  ہیں، مگر سعودی عرب میں کئی مقامات حیرت انگیز طور پر گرم موسموں میں بھی معتدل اور ٹھنڈے ہیں، ان میں سے ہی ایک چھوٹا سا شہر “تنومہ” بھی ہے، جنوب مغربی سعودی عرب کا یہ شہر جس کی مجموعی آبادی چالیس ہزار  نفوس پر مشتمل ہے۔ صوبہ عسیر میں واقع یہ شہر ابھا سے شمال کی جانب ۱۲۰ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ تنومہ شہر جبال سروات کی پہاڑی چوٹیوں پر واقع ہے۔ ’تنومہ‘ شہر کو گرم موسموں میں یہاں کے مقامی لوگ سیاحوں کی جنت کہتے ہیں۔

تنومہ شہر کی ٹھنڈی ہوائیں، ہرطرف سبزہ، پہاڑی کی ڈھلانوں کی چوٹی پر قدرتی پانی سے بنے آبشار، پہاڑوں کی چوٹیوں پر چھائے بادل، قدرتی جنگلات کا ارتکاز ، اور وسیع پیمانے پر پائن درختوں کے لئے مشہور، جہاں سال بھر بارش ہوتی ہے، اسے سعودی عرب کا سب سے اہم Resort سمجھا جاتا ہے، سال کے بیشتر مہینوں میں ہلکے سے ٹھنڈے  موسم اور سردیوں میں بہت زیادہ ٹھنڈا اور دھند کی لپیٹ  میں رہنے کی وجہ سے سے اکثر  ایک میٹر کے فاصلے تک دیکھنا بھی ممکن نہیں رہتا۔ اس لئے سعودی عرب کے گرم علاقوں میں رہنے والوں کے لئے موسم گرما میں یہاں وقت گزرانے کے لیے ایک بہترین پکنک پوائنٹ بھی ہے۔

اس شہر کی بلندی سطح سمندر سے ۲۴۰۰ میٹر ہے۔ موسم گرما میں ہونے والی بارشوں اور اپنے قدرتی پرکشش اور طلسماتی سحر کی بدولت سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ بنیادی طور پر تنومہ شہر ایک زرعی علاقہ ہے جس کی وادیوں میں کئی طرح کی فصلیں، سبزیاں اور موسمی پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔ اس علاقے میں آب پاشی کا نظام تو موجود نہیں ہے، مگر یہاں وافر مقدار میں ہونے والی بارشوں کے باعث یہ علاقہ ہمیشہ سرسبز اور شاداب رہتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تنومہ چونکہ ایک قدرتی سیرگاہ ہے جس میں العرعر کے درخت، آبشاریں اور پانی کے چشمے بہ کثرت پائے جاتے ہیں۔ مشہور آبشاروں میں ’دھنا‘ اس علاقے کی ایک بہترین مثال ہے۔ اس کے اطراف میں بلندو بالا پہاڑی سلسلے واقع ہیں۔ المحفار، الشلال، الحیفہ، الشرف اور الاربوعہ مشہور آبشاریں ہیں۔ یہاں پرایک تاریخی اورثقافتی اہمیت کا حامل ایک گاؤں ہے۔ عقبہ ساقین، وادی ترج اوراس شہر کے قدرتی حسن سے مالا مال مقامات ہیں۔ یہاں بہت سارے پارکس بھی موجود ہیں ، جن میں الشراف ، مینا ، مظفر ، ایلربوہ ، ٹرجس ، آبشار ، دھنہ ، الہفر اور الفتح شامل ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply