• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیرکی ننھی آصفہ کیلیے17 لاکھ افراد نے انصاف پٹیشن دائر کردی

مقبوضہ کشمیرکی ننھی آصفہ کیلیے17 لاکھ افراد نے انصاف پٹیشن دائر کردی

مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی آصفہ کے انصاف کے لیے 17 لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن دائر کردی۔کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں درندگی کا نشانہ بننے والی کمسن آصفہ کے اندوہناک واقعے نے دنیا بھر میں انسانیت سے محبت کرنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایک طرف بچی کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تو دوسری جانب انٹرنیٹ پر دنیا بھر سے لوگ آن لائن پٹیشن دائرکرکے انصاف کے مطالبے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی جانب سے آصفہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آن لائن پٹیشن کا پلیٹ فارم کا راستہ چنا گیا جس میں اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد اپنی پٹیشن دائر کرچکے ہیں ۔ اس پٹیشن کا ایک مقصد کٹھ پتلی انتظامیہ پر آصفہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دباؤ بنانا بھی ہے۔

ایک طرف کمسن بچی کے واقعے پر احتجاج کا دائرہ وسیع ہورہا تھا تو دوسری طرف متاثرہ خاندان کی مدد اور قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کے لیے امداد بھی جمع کی جارہی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق چار روز میں اس کیس کے عدالتی اخراجات کی مد میں 35 لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ترال کے ایک نوجوان انجینئر ہرمندرپال سنگھ انجینئر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بچی کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ فنڈریزنگ کی اس مہم میں بزنس کمیونٹی بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply