• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ”کیا آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟“ نواز شریف کا عدالت میں صحافیوں سے سوال

”کیا آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟“ نواز شریف کا عدالت میں صحافیوں سے سوال

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے کیسز کے حوالے سے سوال کیا تو صحافیوں نے انہیں ایسا جواب دے دیا کہ انہیں کبھی جلسوں میں بھی نہ ملا ہوگا۔
احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں سے بھی مختصر گفتگو کی۔ نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا ’آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟‘۔ صحافیوں نے فوری طور پر جواب دیا کہ ’ گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں‘، جس پر نواز شریف نے کہا کہ عدالت میں صحیح رپورٹنگ نہیں ہورہی۔صحافیوں نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ 17 تاریخ سے نئی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ۔ جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں سے تحریکوں کا  ہی سامنا ہے ، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول کی بات ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply