پانی کی کمی کو دور کرنے والے مشروب

پانی ہر جاندار کیلئے بہت ضروری ہے۔ موسم گرما میں زیادہ  پسینہ آنے کی وجہ سے  جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔ جسکی وجہ سے کمزوری بڑھنے لگتی ہے ۔  اس صورتحال میں  اگر  مشروبات کا استعمال  زیادہ کیا جائے تو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ صندل کا شربت مہکتا ہوا مشروب ہے جو طبیعت کو فرحت بخشتا ہے، یہ روح کی تازگی کے لئے بے مثال شربت ہے اس کو بنانے کے لئے آدھا کلو صندل کا برادہ ، آدھا کلو عرق گلاب میں پکا لیں اور چھان لیں ۔ چینی اور پانی کا گاڑھا شیرہ بنا کر اس میں صندل کا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ ٹھنڈا کر کے رکھ لیں ۔
گرمی کے لئے بہترین شربت ہے ۔ فالسے کا شربت دل کی گھبراہٹ ، اختلاج قلب ، پیاس کی شدت ، معدے کی کمزوری ، پیشاب کی جلن اور سینے کی جلن کو دور کر کے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے ۔ فالسہ استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ فالسہ ہمیشہ پکا ہوا ہو اور نرمی مائل ہو ۔ کچا یا بہت پکا ہوا فالسہ نقصان دہ ہوتا ہے ۔ چلچلاتی دھوپ میں گھر سے باہر نکلنے سے پہلے منہ میں ایک الائچی رکھ لیں۔ اس کے علاوہ الائچی کا شربت بھی گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچاتا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply